لائنز ایریا بجلی اورگیس کی عدم فراہمی کیخلاف مکینوں کا دھرنا
نیو پریڈی اسٹریٹ پر ٹائر نذر آتش،خواتین کا بنیادی سہولتوںکی فراہمی کا مطالبہ
لائنزایریا کے مکین بجلی و پانی کی عدم فراہمی کیخلاف نیو پریڈی اسٹریٹ پراحتجاج کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
لائنز ایریا کے مکینوں نے زندگی کی بنیادی سہولتیں بجلی ، سوئی گیس اور پانی کی عدم فراہمی پر نیو پریڈی اسٹریٹ پر دھرنا دے کر ٹریفک معطل کردیا جبکہ مشتعل مظاہرین نے متعلقہ اداروں کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے ٹائروں اور دیگر اشیا کو نذر آتش کیا۔
تفصیلات کے مطابق لائنز ایریا کے مکینوں کی بڑی تعداد نے بجلی ، سوئی گیس اور پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی پر نیو پریڈی اسٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے دھرنا دیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا ،اس موقع پر مشتعل افراد نے ٹائروں اور دیگر اشیا کو نذر آتش کر کے زندگی کی بنیادی سہولتیں بجلی ، سوئی گیس اور پانی کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اور اس موقع پر مشتعل افراد کا کہنا تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ سوئی گیس کی عدم فراہمی نے علاقہ مکینوں کی زندگی کو دہرے عذاب میں مبتلا کیا ہوا ہے اور سونے پر سہاگہ کہ پینے کے لیے آنے والا پانی بھی انتہائی غلیظ اور بدبو دار ہے ، زندگی کی بنیادی سہولتوں محروم مشتعل مکینوں کا کہنا تھا کہ کے ای ایس سی ، سوئی سدرن گیس کمپنی اور واٹر بورڈ کے بے حس حکام کو نہ صرف لائنز ایریا کے مکینوں پر ترس آرہا ہے بلکہ اعلیٰ حکام بھی عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس کے باعث لائنز ایریا کے مکین شدید مشکلات اور اذیت کا شکار ہیں۔