اساتذہ اورطلبا کی حاضری کیلیے نظام متعارف کرائیں گےپیرمظہر

اسکولوں میں چینی زبان کی تعلیم کیلیے 121 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں،صوبائی وزیر

اسکولوں میں چینی زبان کی تعلیم کیلیے 121 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں،صوبائی وزیر۔ فوٹو: فائل

سینئر صوبائی وزیر تعلیم وخواندگی پیرمظہرالحق نے کہا ہے کہ سندھ کے سرکاری تعلیمی اداروں میں اسکولز اور کالجز سے طلبا و طالبات کے ڈراپ آئوٹ اوراساتذہ کی غیرحاضری کو روکنے کیلیے بائیو میٹرک سسٹم / جی پی آر ایس متعارف کرایا جائے گا اور ابتدائی طورپر تحصیل کی سطح پر ایک گرلز، ایک بوائز اسکول اور کالج میں یہ نظام متعارف کرایا جائے گا۔

اس کے علاوہ صوبے بھر کے 268 کالجز میں تمام لائبریریاں اپ گریڈ کی جائیں گی اور اسکولز کی سطح پر بھی لائبریریاں قائم کی جائیں گی ،یہ بات انھوں گذشتہ روز محکمہ تعلیم کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔




اجلاس میں سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو ، اسپیشل سیکریٹری شرف علی شاہ ، چیف پروگرام آفیسر آر ایس یو پرویز سیہڑ ، ایڈیشنل سیکریٹری عبدالرحمن میو ، پروجیکٹ ڈائریکٹر سیڈا ڈاکٹر زبیر شیخ اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے، انھوںنے کہا کہ سندھ کے تعلیمی اداروںمیں چھٹی جماعت سے لیکرآٹھویں جماعت تک چینی زبان کی تعلیم شروع کی جائے گی اس مقصد کے لیے 121 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔
Load Next Story