تحریک انصاف کی انیتا تراب کی معطلی پرازخود نوٹس لینے کی درخواست

چیف جسٹس قبل ازانتخابات دھاندلی کے الزامات پرحکومت کے خلاف کارروائی کریں

چیف جسٹس قبل ازانتخابات دھاندلی کے الزامات پرحکومت کے خلاف کارروائی کریں فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شفقت محمود نے چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری اورچیف الیکشن کمشنرفخرالدین جی ابراہیم سے ڈی ایم جی افسر انیتا تراب کی معطلی پرازخود نوٹس لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ دیانتدارافسر نے حکومت کی جانب سے قبل از انتخابات دھاندلی کے منصوبے کو بے نقاب کرکے جمہوریت کی خدمت کی ہے جس پرانھیں عتاب کا نشانہ بنایاجارہاہے۔

شفقت محمود نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں انصاف پرمبنی نظام کے لیے جدوجہد کررہی ہے اورحکومت کی جانب سے ایسے تمام اقدامات کو روکا جائے گاجو جمہوریت دشمنی اوردھاندلی کے زمرے میں آتے ہیں۔




انھوں نے کہا کہ انیتا تراب نے چیف الیکشن کمشنرکوخط لکھا تھا جس میں حکومت کی ووٹ حاصل کرنے کی لیے نوکریاں دینے کی پالیسی کی مخالفت کی تھی۔
Load Next Story