لاڑکانہبرقعہ پہن کر بہن کی جگہ ٹیسٹ دینے والا گرفتار
سینٹر کے باہر موجود پولیس اور رینجرز کو نوجوان کی مشکوک حرکات پر شک ہوا اور انھوں نے اسے گرفتار کر لیا۔
سینٹر کے باہر موجود پولیس اور رینجرز کو نوجوان کی مشکوک حرکات پر شک ہوا اور انھوں نے اسے گرفتار کر لیا۔ فوٹو: فائل
این ٹی ایس کے تحت ہونیوالے جونیر اسکول ٹیچر (جے ایس ٹی) کے ٹیسٹ میں برقعہ پہن کر بہن کی جگہ ٹیسٹ دینے والے کو رینجرز نے گرفتار کرکے سول لائن تھانے کی پولیس کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم میں جے ایس ٹی کی خالی اسامیوں کے لیے این ٹی ایس کے تحریری ٹیسٹ کے لیے گورنمنٹ پائلٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں خواتین کے لیے مقررہ مرکز میں باقرانی کا رہائشی ارشد اپنی بہن کی جگہ برقعہ اوڑھ کر پہنچ گیا لیکن سینٹر کے باہر موجود پولیس اور رینجرز کو نوجوان کی مشکوک حرکات پر شک ہوا اور انھوں نے اسے گرفتار کر لیا۔