دھماکے میں استعمال گاڑی نان کسٹم پیڈ واسمگلنگ کی تھی
دھماکے میں استعمال کی جانے والی کار 2002 کے ماڈل کی کار ہے اور کار پر AXX-525 نمبر کی جعلی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی
دھماکے میں استعمال کی جانے والی کار 2002 کے ماڈل کی کار ہے اور کار پر AXX-525 نمبر کی جعلی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی فوٹو: فائل
عسکری پٹرول پمپ بم دھماکے میں استعمال کی جانیوالی کار افغانستان سے اسمگل شدہ اور نان کسٹم پیڈ ہے جس پر جعلی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی۔
بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب راشد منہاس روڈ پر عسکری پیٹرول پمپ پر کیے جانیوالے بم دھماکے میں استعمال کی جانیوالی کار اسمگل شدہ اور نان کسٹم پیڈ نکلی، سر براہ اینٹی کار لفٹنگ سیل عمران شوکت نے ایکسپریس کو بتایا کہ بم دھماکے میں استعمال کی جانے والی کار کا فارنسک لیبارٹری سے تجزیہ کرالیا گیا ہے،دھماکے میں استعمال کی جانے والی کار پر جو انجن اور چیسز نمبر درج ہیں ان نمبروں کا کراچی سمیت پورے ملک میں کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔
دھماکے میں استعمال کی جانے والی کار 2002 کے ماڈل کی کار ہے اور کار پر AXX-525 نمبر کی جعلی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی،شاہراہ فیصل پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس نے AXX-525 نمبر پلیٹ سے کار کے مالک کو تلاش کیا تو پتہ چلا کہ اس نمبر کی کار کا مالک فیصل وحید اور فیڈرل بی ایریا کا رہائشی ہے، پولیس فیصل وحید کے گھر پہنچی تو AXX-525 میکر کرولا 2012 کار اسکے گھر پر موجود تھی۔