شہریار خان نے شاداب خان کو ڈگری دلانے کا اعلان کردیا
فکسنگ سمیت ڈسپلن کی خلاف ورزی کے بیشتر واقعات کا سبب قومی کرکٹرز کا تعلیم یافتہ نہ ہونا ہے، چیئرمین
فکسنگ سمیت ڈسپلن کی خلاف ورزی کے بیشتر واقعات کا سبب قومی کرکٹرز کا تعلیم یافتہ نہ ہونا ہے، چیئرمین۔ فوٹو:فائل
چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے شاداب خان کو ڈگری دلانے کا اعلان کردیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فکسنگ سمیت ڈسپلن کی خلاف ورزی کے بیشتر واقعات کا سبب قومی کرکٹرز کا تعلیم یافتہ نہ ہونا ہے، ایک طرح سے یہ قومی مسئلہ بھی ہے، اسکول، کالج کرکٹ کو فروغ ملنے سے پڑھے لکھے کھلاڑی آگے آئیں گے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ شاداب خان اچھا کرکٹر ہے، ہم اسے کھیل کی تربیت کیساتھ تعلیم یافتہ بھی بنائیں گے، اگر ہوسکا تو پڑھا کر ڈگری دلانے کی کوشش کریں گے۔