کلین بولڈ پر ریویو لینے والے سومیہ سرکار مذاق کا نشانہ بن گئے

یہ پہلا موقع تھا جب کسی کرکٹر نے کلین بولڈ ہونے پر ریویو لیا

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر انھیں خوب مذاق کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ فوٹو : فائل

سری لنکا سے پہلے ٹیسٹ میں کلین بولڈ ہونے کے باوجود ریویو لینے والے بنگلہ دیشی اوپنر سومیہ سرکار کا سوشل میڈیا پر خوب مذاق اڑایا جارہا ہے۔


گال ٹیسٹ کے آخری روز سومیہ 53 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے جب رائٹ آرم میڈیم پیسر اسیلا گونارتنے کی گیند نے ان کی بیلز اڑادیں تاہم حیران کن طور پر انھوں نے ریویو لے کر کمنٹیٹرز کو بھی حیران کردیا، یہ پہلا موقع تھا جب کسی کرکٹر نے کلین بولڈ ہونے پر ریویو لیا، ری پلیز میں بھی ان کے صاف آؤٹ ہونے کی تصدیق ہوگئی جبکہ اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر انھیں خوب مذاق کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
Load Next Story