پرستار کے ڈریسنگ روم میں جانے کی انکوائری شروع
اتنی سیکیورٹی کے باوجود ایسا کیوں ہوا؟ ہم نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، شہریار
اتنی سیکیورٹی کے باوجود ایسا کیوں ہوا؟ ہم نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، شہریار. فوٹو: اے ایف پی/فائل
پی ایس ایل فائنل کے دوران پرستار کے ڈریسنگ روم میں داخل ہونے کی انکوائری شروع ہوگئی۔
پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے انگلش بیٹسمین ڈیوڈ ملان نے انکشاف کیا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم میں ایک نوجوان اچانک کمرے میں داخل ہوکر سیلفی لینے کی درخواست کرنے لگا تھا، مطلع کیے جانے پر گارڈز نے باہر نکال دیا۔
لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اس حوالے سے سوال پر چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ اتنی سیکیورٹی کے باوجود ایک نوجوان مہمان کرکٹر ڈیوڈ میلان کے قریب کیوں آیا؟ ہم نے اس واقعے کا نوٹس لیا اور میں نے جواب مانگا ہے کیونکہ پرستار کو اتنی قربت کا موقع نہیں ملنا چاہیے تھا۔
دریں اثنا پنجاب حکومت قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ وابستہ غیر ملکی اسٹاف کا تحفظ یقینی بنانے کیلیے کوشاں ہے، پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آفیشلز کی آمدو رفت سے قبل پی سی بی کا سیکیورٹی اور ویجیلنس کا شعبہ حکام کو مطلع کرے، اس کے سربراہ کرنل (ر) اعظم خان نے عملے کو اس حوالے سے ضروری ہدایات جاری کردی ہیں، انھوں نے پی سی بی کے کانفرنس روم میں سیکیورٹی گارڈز سے ملاقات میں انھیں بریفنگ دینے کے ساتھ پی ایس ایل فائنل میں ذمہ دارانہ انداز میں فرائض کی ادائیگی پر شاباشی بھی دی۔