گولڈ کوسٹ کامن ویلتھ گیمز ملکہ برطانیہ نے بیٹون آسٹریلیا کے سپرد کردی

گیمز کا انعقاد آئندہ برس آسٹریلیا کے ساحلی شہر میں 4 سے 15 اپریل تک ہوگا۔

گیمز کا انعقاد آئندہ برس آسٹریلیا کے ساحلی شہر میں 4 سے 15 اپریل تک ہوگا۔ فوٹو : فائل

برطانوی ملکہ ایلزبتھ نے بکنگھم پیلس میں 2018 گولڈ کوسٹ کامن ویلتھ گیمز کی کوئنز بیٹون ریلی لانچ کردی۔


آسٹریلیا کی ریٹائرڈ سائیکلسٹ اینا میئرز نے ملکہ سے ' بیٹون ' وصول کی، اس موقع پر شاہی خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ گیمز کا انعقاد آئندہ برس آسٹریلیا کے ساحلی شہر میں 4 سے 15 اپریل تک ہوگا، یہ پانچواں موقع ہے جب آسٹریلیا کا کوئی شہر دولت مشترکہ گیمز کی میزبانی کرے گا۔
Load Next Story