سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں رؤوف صدیقی کو بے گناہ قراردیدیا گیا
سرکاری وکیل کی عدم موجودگی پر سماعت8 اپریل تک ملتوی کر دی گئی
رؤوف صدیقی ہمارے مقدمے میں ملزم ہیں اور نہ مطلوب ہیں، تفتیشی افسر۔ فوٹو: فائل
MUMBAI:
کراچی پولیس نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں سابق وزیر داخلہ سندھ رؤوف صدیقی کو بے گناہ قرار دے دیا۔
عدالت نے سرکاری وکیل کی عدم موجودگی پر سماعت8 اپریل تک ملتوی کر دی، کراچی سینٹرل جیل میں سانحہ بلدیہ ٹائون کیس کی سماعت ہوئی، تفتیشی افسر نے سابق وزیر داخلہ سندھ رئوف صدیقی کو بے گناہ قرار دے دیا۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ کسی تفتیشی رپورٹ میں رئوف صدیقی کا نام بطور ملزم تحریر کیا ہے جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ رؤوف صدیقی ہمارے مقدمے میں ملزم ہیں اور نہ مطلوب ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ رئوف صدیقی ملزم نہیں تو ضمانت کیوں کرائی، رئوف صدیقی نے کہا کہ جے آئی ٹی میں نام آنے پر ضمانت کرائی، اب ضمانت واپس لے لوں گا۔