سنجھورو میں آٹے کی قیمت 50 روپے کلو تک پہنچ گئی

چکیوں کو فراہمی بند ہونے کے بعد بیوپاری ذخیرہ کی گئی گندم مہنگے داموں فروخت کرنے لگے

روزانہ کی مزدوری سے پیٹ پالنے والے افراد کے گھروں میں ایک بار پھر فاقہ کشی شروع ہوگئی۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
سنجھورو تعلقہ میں آٹے کا بحران، گندم 40 روپے فی کلو اور آٹا50 روپے کلو فروخت ہونے لگا۔

غربت اور مہنگائی میں پسی ہوئی عوام کی کمر مزید دہری ہوگئی۔ تفصیل کے مطابق تعلقہ سنجھورو کے مختلف گودام ،سینٹرز سے چکیوں کو گندم کی فراہمی بند کردی گئی ہے ۔ اس سلسلے میںڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کچھ بھی بتانے کے لیے تیار نہیں۔ دوسری طرف ناجائز منافع خور بیوپاریوں نے ذخیرہ کردہ گندم مارکیٹ میں لاکر 40 روپے فی کلو 1600 روپے فی من فروخت کرنا شروع کردی ہے جبکہ آٹا 50 روپے فی کلو اور 100 کلو کی بوری 5000 روپے میں فروخت ہورہی۔




عوام مہنگائی کے اس اچانک حملے سے شدید متاثر ہوئے۔ روزانہ کی مزدوری سے پیٹ پالنے والے افراد کے گھروں میں ایک بار پھر فاقہ کشی شروع ہوگئی۔ عوام نے اسے حکومت کے آخری دنوں کا تحفہ قرار دیا ہے۔
Load Next Story