قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کااجلاس کل ہوگاپی ایس اوکے امورپرغورکیاجائیگا
کمیٹی نے اس معاملے پروفاقی مشیرپٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین اوروزارت پٹرولیم کے اعلیٰ حکام کو بھی طلب کیاہواہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم وقدرتی وسائل کااجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میںچیئرمین سینیٹرمحمدیوسف کی زیر صدارت ہوگا، اجلاس میںپی ایس او کی جانب سے گزشتہ 5 برسوں کے دوران فر نس آئل، موٹر گیسولین، کیمیکلزاور اڈکٹوو وغیرہ کی خریداری کیلیے جاری کیے گئے ٹینڈرزکی منظوری یا منسوخی کی تفصیلات کاجائزہ لیاجائیگا۔
سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق اجلاس میںپی ایس اوکی مجموعی کارکردگی اورگزشتہ 5 برسوں کے دوران جنرل منیجرز، ڈپٹی منیجرزکی تقرریوں اور ترقیوں کے معاملے پرکمیٹی کوبریفنگ دی جائیگی،کمیٹی نے اس معاملے پروفاقی مشیرپٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین اوروزارت پٹرولیم کے اعلیٰ حکام کو بھی طلب کیاہواہے۔