خاتون کوچھیڑنے پرجھگڑا فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
پھل فروش کے جملے کسنے پراسکول کی کینٹین چلانیوالی خاتون نے شوہرکو بلالیا
جمعے کو حاجرہ بی بی اسکول سے جا رہی تھی کہ غلام محمد نے اس پر جملے کسے جس پر خاتون نے شور مچا دیا اور موبائل پر فون کرکے شوہر کو بلالیا۔ فوٹو: فائل
سرجانی ٹائون میں اسکول کے باہر خاتون کو چھیڑنے پر ملزمان کی فائرنگ سے ایک بھائی ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹائون کے علاقے خدا کی بستی سیکٹر 51-G میں واقع نجی اسکول کے باہر 2 ملزمان کی فائرنگ سے29 سالہ اسرار ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا بھائی غلام محمد زخمی ہوگیا ، فائرنگ سے موقع پر موجود افراد میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا ،ہلاک شخص کی لاش اور زخمی کوعباسی شہید اسپتال لے جا یا گیا، ایس ایچ اوسرجانی ٹاؤن انسپکٹر اعجاز راجپر نے بتایا کہ اسکول کی کینٹین چلانے والی خاتون حاجرہ زوجہ حسن رضا کا اسکول کے چوکیدار غلام محمد سے جھگڑا ہوا تھا جس کی شکایت پر اسکول کی ہیڈ مسٹریس نے اسے نوکری سے نکال دیا تھا۔
بعدازاں غلام محمد نے اسکول کے باہر فروٹ کا ٹھیلا لگا لیا تھا، جمعے کو حاجرہ بی بی اسکول سے جا رہی تھی کہ غلام محمد نے اس پر جملے کسے جس پر خاتون نے شور مچا دیا اور موبائل پر فون کرکے شوہر کو بلالیا، اس دوران اس کے ہمراہ محلے کے2 لڑکے قاسم اور عثمان بھی تھے جن کے ہاتھ میں اسلحہ تھا ، انھوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اسرار ہلاک اور اس کا بھائی غلام محمد زخمی ہوگیا، اعجاز راجپر نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حاجرہ اور اس کے شوہر کو حراست میں لے لیاجبکہ 2ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔