29لاکھ بچوں کو خسرہ سے بچائو کی ویکسین لگائی گئیصوبائی وزیر
فروری میں دوسراٹیکہ لگانے کیلیے مہم شروع کی جائیگی،ڈاکٹر صغیر احمدکااجلاس سے خطاب.
فروری میں دوسراٹیکہ لگانے کیلیے مہم شروع کی جائیگی،ڈاکٹر صغیر احمدکااجلاس سے خطاب۔ فوٹو: فائل
صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرصغیر احمد نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کے خسرہ سے متاثرہ8 اضلاع میںکریش پروگرام کے ذریعے 29لاکھ بچوںکوخسرہ سے بچائو کی ویکسین لگائی گئی، ان بچوں کو اس کا دوسراٹیکہ فروری میں لگایا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے صوبے میں خسرہ اور پولیوکی صورتحال کے بارے میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، صدر مملکت کی پولیوکے بارے میں خصوصی نمائندہ ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو بھی اس موقع پر موجود تھیں، صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اس صورتحال کی بڑی وجہ روٹین ایمونائزیشن کی کم شرح ہے، انھوں نے اجلاس میں موجود ای ڈی اوز ہیلتھ کوہدایت کی کہ وہ روٹین ایمونائزیشن کی شرح میں اضافہ کریں اور اس کی شرح جس ضلع میں 95 فیصد سے کم ہوگی ، اس کے ای ڈی اوکے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائیگی۔
انھوں نے کہا کہ خسرہ کی ویکسین کی فراہمی کیلیے وفاقی حکومت عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف سے رابطہ کیاگیا ہے، ان 8اضلاع میں سکھر ،گھوٹکی ،خیرپور لاڑکانہ ، قمبر شہدادکوٹ شکارپور،جیکب آباد اورکشمور شامل ہیں ، یکم جنوری سے 10جنوری تک صوبے کے مختلف اضلاع میں خسرہ کے 1539کیسز سامنے آئے ہیں، 11اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ 441نمونے لیے گئے ہیں،صوبا ئی وزیر نے مزید بتایا کہ ان اضلاع میں 425 فکسڈ اور 997 موبائل ٹیمیں کام کررہی ہیں ،صوبے میں پولیو سے بچائو کی اگلی مہم 28جنوری سے 30جنوری تک منعقد ہوگی جبکہ کراچی میں یہ مہم 4فروری سے 6فروری 2013ء تک منعقد کی جائے گی۔