اولمپکس کا دوسرا دن گولڈ میڈلز پر چین کی بالادستی قائم
سوئمنگ میںسن یانگ اور یی شیوین نے نئی تاریخ رقم کردی، ویٹ لفٹنگ میں قازقستان کی 19 سالہ زولفیا کاورلڈ ریکارڈ
سوئمنگ میں سن یانگ اور یی شیوین نے نئی تاریخ رقم کردی، ویٹ لفٹنگ میں قازقستان کی 19 سالہ زولفیا کاورلڈ ریکارڈ. فائل فوٹو
لندن گیمز میں چینی ایتھلیٹس دیگر ممالک کیلیے وبال جان بن گئے، سونے کے تمغوں پر ہاتھ صاف کرنے کا سلسلہ جاری ہے، سوئمنگ میں چین کیسن یانگ اور یی شیوین نے نئی تاریخ رقم کردی، ویٹ لفٹنگ میں قازقستان کی 19 سالہ زولفیا نے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لندن گیمز میں اتوار کے روزچین کی گو وینجن نے کامیابی سے اپنے 10 میٹر ایئر پسٹل ٹائٹل کا دفاع کیا، انھوں نے سنسنی خیز مقابلے میں آخری شوٹ پر فرانس کی سیلنی گوبیر ویلی پر برتری پائی ، سیلنی سلور جبکہ یوکرین کی کوسٹیوچ نے برانز میڈل حاصل کیا۔
53 کلوگرام ویمنز ویٹ لفٹنگ میں قازقستان کی 19 سالہ زولفیا چنشانلو نے کلین اینڈ جرک میں ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیتا، وہ دومرتبہ کی ورلڈ چیمپئن بھی ہیں،تائیوان سے تعلق رکھنے والی ایشین چیمپئن ہسو شو چنگ نے چاندی اور مولڈووا کی کرسٹنیا لوو نے برانز میڈل پر حق جتایا۔ شمالی کوریا کی 32 سالہ این کم ای نے 52 کلوگرام ویمنز جوڈو ایونٹ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا، کیوبا کی یانیٹ بیرموئے نے سلور جبکہ فرانس کی پرسیلا جنیٹو اور اٹلی کی روزالبا نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ مینز 66 کے جی جوڈو میں جارجیا کے 20 سالہ لیشا شیوداتوشویلی نے ہنگری کے تین مرتبہ کے یورپیئن چیمپئن مکلوس کو خاک چٹاکر گولڈ میڈل پر قبضہ جمایا۔
برانز میڈلز جاپان کے ماساشی اور کوریا کے چو جن ہو نے جیتے۔ اس سے قبل ہفتے کی شب کو ہونے والے سوئمنگ مقابلوں میں چین کے سن یانگ اور یی شیوین نے نئی تاریخ رقم کی، سن نے 400 میٹر مینز فری اسٹائل ایونٹ میں 3 منٹ 40.14 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے سوئمنگ میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے چینی مرد ایتھلیٹ بن گئے۔ 16 سالہ یی شیوین نے 400 میٹر انفرادی میڈلے میں فاصلہ ورلڈ ریکارڈ وقت 4 منٹ 28.43 سیکنڈ میں عبور کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ویمنز 100×4 میٹر ریلے میں آسٹریلیا نے گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ 400 میٹر انفرادی میڈلے میں امریکا کے ریان لوکٹی نے گولڈمیڈل جیتا۔