ولنگٹن ٹیسٹ میں دوسرے روزجنوبی افریقہ کے 9 وکٹ پر 349 رنز
نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں ہنری نکولس کی سنچری کی بدولت 268 رنز بنائے تھے
نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں ہنری نکولس کی سنچری کی بدولت 268 رنز بنائے تھے . فوٹو : اے ایف پی
جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز 9 وکٹ پر 349 رنز بناتے ہوئے نیوزی لینڈ پر 81 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔
بیسن ریزرو ولنگٹن میں کھیلے جانے والے میچ میں دوسرے روز جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز 2 وکٹ کے نقصان پر 24 رنز سے شروع کی۔ کوانٹن ڈی کاک اور ٹمبا باووما کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 9 وکٹ پر 349 رنز بنا لیے۔ ڈی کاک نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر سنچری مکمل نہ کر سکے، انہوں نے 118 گیندوں پر 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے91 رنز بنائے۔ ڈوپلیسی 22 اور ہاشم آملہ 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ورنن فلینڈر 36 اور مورنے مورکل 31 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ کولن ڈی گرینڈ ہوم اور نیل ویگنر نے 3,3، ٹم ساؤتھی نے 2 جب کہ جیمز نیشام نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں ہنری نکولس کی سنچری کی بدولت 268 رنز بنائے، جنوبی افریقہ کی جانب سے جے پی ڈومنی نے 47 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، مورنے مورکل، کاگیسو ربادا اور کیشو مہاراج نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔