برازیلی اسٹار فٹبالر رونالڈینہو کی پاکستان آمد
رونالڈینہو بے مثال مڈفیلڈر تھے مگر مخالف گول پر حملہ کرتے تو مقابل ٹیم کا دفاع پارہ پارہ کردیتے
۔ فوٹو فائل
برازیل کے سابق عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر رونالڈینہو جلد پاکستان کو دورہ کریں گے۔ ان کی آمد برطانوی تنظیم لائزر لیگ کے پاکستانی منتظمین کی جانب سے ممکن ہوئی ہے جو یورپ میں فائیو اے، سکس اے اور سیون اے لیگزکااہتمام کرتی ہے جو نوعمر اور باصلاحیت فٹبالروں کی تلاش(ٹیلنٹ ہنٹ)کے لیے پورے یورپ میں مشہور ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ رونالڈینہو نمائشی میچ میں بھی حصہ لیں گے اور لیگ سسٹم کے مقاصد اور نئے باصلاحیت کھلاڑیوں کے چناؤ اور ان کی تعلیمی سماجی اور معاشی ضروریات کے مطابق ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی کے لیے اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔
سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میاں داد اور اسکواش کے لیجنڈ کھلاڑی جہانگیر خان نے رونالڈینہو کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے فٹبال کے فروغ کی سمت ایک اہم قدم قراردیا ہے،کچھ عرصہ قبل ارجنٹائن کے اسٹار میراڈونا کی پاکستان آمد کا غلغلہ تھا مگر یہ خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا تاہم رونالڈینہو کا پاکستان کے فٹبال منظر نامہ پر بطور مہمان نمودار ہونا ان تمام کھلاڑیوں کے لیے بہار کا ایک جھونکا ہے جو رونالڈینہو کو نیٹ اور ٹی وی چینلز پر کھیلتے ہوئے دیکھ چکے ہیں، وہ برازیل کے جادوگر ''پیلے'' کی روایت کے امین ہیں، فٹبال کی دنیا اس کی برق رفتاری، ڈربلنگ ، ڈاجنگ ، شوٹنگ اور گول اسکورنگ کی صلاحیت کے حوالہ سے اسے غزال ختن کہتی تھی، رونالڈینہو بے مثال مڈفیلڈر تھے مگر مخالف گول پر حملہ کرتے تو مقابل ٹیم کا دفاع پارہ پارہ کردیتے، ان کے کھیل کی جھلک موجودہ نیمار جونیئرمیں نظر آتی ہے، رونالڈینہو2002 ء میںبرازیل کی فیفا ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم میں شامل تھے ۔
وہ بارسلونا، میلان اور پیرس سینٹ جرمین کی طرف سے بھی خدمات انجام دیتے رہے۔لائزر لیگ پاکستان کے منتظمین کا کہنا ہے کہ دو مزید سابق انٹرنیشنل کھلاڑی ہالینڈ کے سابق مڈفیلڈر جارج بوٹنگ اور انگلینڈ کے سابق گول کیپر ڈیوڈ جیمز بھی آنے والے ہیں۔ بہر حال یہ پاکستان کے یوتھ، اسکول وکالجز کے طلبہ اور پروفیشنل کھلاڑیوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے،اس لیگ سسٹم کے ذریعہ ان پر انٹرنیشنل ٹیموں میں شمولیت ، تعلیمی اسکالر شپ اور ملازمت کے دروازے کھل سکتے ہیں۔