لانگ مارچ میں شرکت کیلیے کراچی سے قافلے اسلام آباد روانہ

خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل، بڑا قافلہ شالیمار اورعلامہ اقبال ایکسپریس سے گیا

کراچی: تحریک منہاج القرآن کی خواتین کارکن روانگی سے قبل کینٹ اسٹیشن پر نعرے لگارہی ہیں۔ فوٹو: آئی این پی

تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد جمعے کو ٹرینوں اور بسوں کے ذریعے 14مارچ کے لانگ مارچ میں شرکت کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگئی ان رہنماؤں اور کارکنوں کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماخواجہ محمد اشرف اور عوامی تحریک سندھ کے صدر ڈاکٹرضمیراحمد نے رخصت کیا۔لانگ مارچ میں شرکت کیلیے کارکنوں کا بڑا قافلہ جمعے کوکینٹ اسٹیشن سے شالیمار ایکسپریس اورعلامہ اقبال ایکسپریس سے روانہ ہوا ۔

قافلے میں خواتین اوربچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔




اس موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ محمد اشرف اور ڈاکٹرایس ایم ضمیر نے کہا کہ 14 جنوری کوہرصورت میں اسلام آباد میں لانگ مارچ ہوگا۔
Load Next Story