ایم کیو ایم کا 33واں یوم تاسیس آج منایا جائے گا
رابطہ کمیٹی نے جلسہ گاہ کاجائزہ لیا،متحدہ سندھ کے شہری علاقوں کی نمائندہ ہے، فاروق ستار

NEW YORK:
ایم کیوایم کا 33واں یوم تاسیس کراچی سمیت ملک بھر میں روایتی جوش وخروش کے ساتھ آج (ہفتے کو) منایا جائے گا۔
یوم تاسیس کے سلسلے میں اندرون سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر اجتماعات منعقد ہوں گے جبکہ یوم تاسیس کا مرکزی اجتماع پیر الہیٰ بخش کالونی میں واقع گراؤنڈ میں منعقد ہوگا جبکہ یوم تاسیس کے مرکزی اجتماع کے سلسلے میں پی آئی بی گراؤنڈ میں اسٹیج کی تیاریوں کا کام حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے جبکہ گراؤنڈ کی سجاوٹ بھی قابل دید ہے۔ رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، ڈپٹی کنوینرکہف الوریٰ، اراکین رابطہ کمیٹی رضوان بابر، عادل خان، فیض محمد فیضی اور سید امین الحق نے جلسہ گاہ کادورہ کیا اورانتظامات کا جائزہ لیا۔
دوسری جانب یوم تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ملک میں انقلاب کی واحد نوید ایم کیوایم (پاکستان ) ہے جس نے 22اگست 2016 کے بعدنہ صرف ملک مخالف نعرے کو مسترد کیا بلکہ اپنی حب الوطنی کا واضح ثبوت دیتے ہوئے ایم کیوایم لندن سے قطعی لاتعلقی کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں اپنے ایک اہم پالیسی بیان میں ڈاکٹرفاروق ستار نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کی آبادی کا صحیح تعین کرنے کیلیے کراچی میں جاری خانہ شماری میں مزید 2 روز کا اضافہ کیا جائے، کراچی کو خانہ شماری کیلیے 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے لیکن تیسرے روز بھی اس کے نصف حصے یعنی 7000رہائشی بلاکس میں سے 35فیصد حصہ خانہ شماری سے محروم رہ گیا ہے۔