جمناسٹکس آرگنائزر نے شائقین کی جگہ ڈیوٹی پر موجود فوجیوں کو بٹھادیا

ایسٹ لندن کے طلبا اور اساتذہ کو بھی بہت سے وینیوز کے ٹکٹ دیے گئے ہیں۔

ایسٹ لندن کے طلبا اور اساتذہ کو بھی بہت سے وینیوز کے ٹکٹ دیے گئے ہیں۔

لندن اولمپکس کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیف سباستین کوئے کا اصرار ہے کہ اتوار کو گیمز کے بیشتر وینیوز شائقین سے بھرے رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ کچھ وینیوز پر خالی نظر آنے والی نشستیں ایکریڈیٹڈ آفیشلز کے نام ہیں، جو اپنے پروگرام کو ابھی حتمی ترتیب دینے میں مصروف ہیں۔


ابتدائی رائونڈ کے مقابلوں میں شائقین کی کم تعداد کوئی انہونی بات نہیں ہے ایسا ہوتا ہی ہے۔منتظمین نے گیمز میں خالی نشستوں پر ہونے والی شدید عوامی تنقید کے بعد اتوار کو جمناسٹکس کے صبح کے سیشن میں سیکیورٹی پر مامور فوجیوں کو شائقین کی جگہوں پر بٹھادیا ، اس کے علاوہ ایسٹ لندن کے طلبا اور اساتذہ کو بھی بہت سے وینیوز کے ٹکٹ دیے گئے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story