بھٹ شاہ درگاہ پر نوسربازوں نے خاتون کو لوٹ لیا

3 ملزمان خاتون کو تبرک کے طور پر نشہ آور چائے پلا کر بھاری مالیت کے زیورات لے اڑے

3 ملزمان خاتون کو تبرک کے طور پر نشہ آور چائے پلا کر بھاری مالیت کے زیورات لے اڑے۔ فائل فوٹو

درگاہ شاہ لطیف پر زیارت کے لیے آنے والی شکار پور ضلع کے شہر لکھی غلام شاہ کی رہائشی خاتون زرینہ میمن کو نوسربازوں نے لوٹ لیا، درگاہ کے احاطے میں3 نوسرباز جو خود کو سید ظاہر کررہے تھے۔


خاتون کو دعا دینے کے بہانے اور تبرک کے طور پر نشہ آور چائے پلا کر بھاری مالیت کے طلائی زیورات چوڑیاں، بالیاں اور نقدی لے کر فرار ہوگئے۔ واضح رہے کہ درگاہ کے احاطے میں 24 سے زائد کلوز سرکٹ کیمرے لگے ہوئے ہیں اس کے باوجود وارداتوں پر قابو نہیں پایا جارہا جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی درگاہ کے احاطے میں موجود رہتی ہے۔
Load Next Story