اوپن ٹینس میں ویسنینا ویمنز چیمپئن بن گئیں مینزمیں فیڈررنےریکارڈ برابر کردیا

راجرفیڈررنے پانچویں بار چیمپئن بننے کا اعزاز پالیا ہےاس طرح وہ ریکارڈ میں نواک جوکووچ کے ساجھے دار بن گئے

راجرفیڈررنے پانچویں بار چیمپئن بننے کا اعزاز پالیا ہےاس طرح وہ ریکارڈ میں نواک جوکووچ کے ساجھے دار بن گئے ۔ فوٹو : بشکریہ ٹویٹر

QUETTA:
اوپن ٹینس میں الینا ویسنینا ویمنز چیمپئن بن گئیں جب کہ مینزمیں راجر فیڈررنے ریکارڈ برابر کردیا۔


انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں الینا ویسنینا چیمپئن بن گئیں، روسی اسٹار نے فائنل میں ہم وطن سویٹلانا کزنٹسووا کو دلچسپ مقابلے میں 7-6 (6/8) 5-7 اور 4-6 سے شکست دی، سویٹلانا تیسری بار ایونٹ کے فائنل میں ناکامی سے دوچار ہوئیں ہیں۔

مینز سنگلز میں راجرفیڈرر نے پانچویں بار چیمپئن بننے کا اعزاز پالیا، اس طرح وہ ریکارڈ میں نواک جوکووچ کے ساجھے دار بن گئے انہوں نے فائنل میں ہموطن اسٹینسلس واورنیکا کو 4-6 ، 5-7 سے قابو کیا۔
Load Next Story