کھارادر میں فائرنگ سے ہلاک مغویوں کی شناخت ہوگئی
مقتولین سگے بھائی اورلکی سیمنٹ میں ملازم تھے،لیاری سے واپسی پر قتل ہوئے.
یارمحمد بلوچ اورطارق بلوچ منگھو پیر کے رہائشی تھے، چھوٹے بھائی نے شناخت کیا. فوٹو: فائل
کھارادر کے علاقے میں جمعہ کی شب فائرنگ سے ہلاک کیے جانے والے دونوں مغویوں کی شناخت کر لی گئی۔
مقتولین سگے بھائی تھے اور لکی سیمنٹ فیکٹری میں ملازمت کرتے تھے ، تفصیلات کے مطابق کھارادر کے علاقے جوڑیا بازار برتن گلی اور پھول چوک پر فائرنگ سے ہلاک کیے جانے والے30 سالہ یار محمد بلوچ ولد محمد کمال بلوچ اور اس کے بڑے بھائی 35 سالہ طارق بلوچ کو ان کے چھوٹے بھائی نصیر بلوچ نے ایدھی سرد خانے جا کر شناخت کر لیا ، مقتولین منگھو پیر گلزار آباد مشکے پاڑہ کے رہائشی اور لکی سیمنٹ فیکٹری میں ملازمت کرتے تھے۔
نصیر بلوچ نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ یار محمد اور طارق جمعرات کو چپل خریدنے لیاری کے علاقے چاکیواڑہ گئے تھے ، مقتولین جب لیاری میں تھے تو ان سے ایک مرتبہ موبائل فون پر رابطہ ہوا تھا تاہم اس کے کچھ دیر بعد انھیں دوبارہ فون کیا تو موبائل بند ملا جس کے بعد لیاری میں رہائش پذیر رشتے داروں اور دیگر لوگوں سے رابطہ کیا تاہم ان کے بارے میں کہیں پتہ نہیں چلا ہفتے کو اخبارات میں دونوں بھائیوں کی لاشوں کی تصاویر دیکھ کر شناخت کیا۔
واضح رہے کہ جمعہ کی شب نامعلوم ملزمان نے پہلے یار محمد کو جوڑیا بازار برتن گلی میں لا کر سر میں ایک گولی مار کر ہلاک کیا اور اس کے کچھ دیر بعد طارق کو پھول گلی میں لے جا کر سر میں ایک گولی مار دی تھی،طارق کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج ہلاک ہو گیا تھا ۔