عالم شاہ بخاری مزارکے قریب قائم 4دکانیں گرادی جائیں شرمیلا فاروقی

صوبائی معاون خصوصی کی عبداللہ شاہ غازی کے مزار کیلیے علیحدہ پی ایم ٹی لگانے کی ہدایت.

صوبائی معاون خصوصی کی عبداللہ شاہ غازی کے مزار کیلیے علیحدہ پی ایم ٹی لگانے کی ہدایت۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی برائے میڈیا اور اوقاف شرمیلافاروقی نے عالم شاہ بخاری مزار پر خواتین زائرین کیلیے کشادہ راستہ فراہم کرنے کے لیے 4 دکانیں گرانے کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ ان دکانوں کے کرایہ داروں سے تمام بقایاجات بھی وصول کیے جائیں۔

یہ بات انھوں نے اپنے دفتر میں مزارات سے متعلق انتظامی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، علاوہ ازیں انھوں نے چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پرعبداللہ شاہ غازی کے مزار سے متصل مسجد کے پیش امام مولوی محمد مسکین کا تبادلہ کردیں، چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف عبدالرحمن چنہ نے فوری طور پر مولوی محمد مسکین کا تبادلہ کرکے ان کی جگہ غلام محمد چشتی کو مذکورہ مسجد کا پیش امام مقرر کردیا ہے۔




شرمیلا فاروقی نے عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے لیے علیحدہ پی ایم ٹی لگانے کی بھی ہدایت کی،اس کے علاوہ اجلاس میں ربیع الاول میں منعقد ہونے والے پروگرامز کا بھی جائزہ لیا گیا ، واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی برائے میڈیا اور اوقاف شرمیلا فاروقی سیکیورٹی خدشات کے باعث سیکریٹری اوقاف کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر دکانوں سمیت تمام کنٹریکٹ منسوخ کرنے کے احکامات پہلے ہی دے چکی ہیں۔
Load Next Story