پاکستان علما و مشائخ کی قربانیوں سے وجود میں آیا ثروت اعجاز
نشترپارک کا جلسہ ملک دشمنوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا.
نشترپارک کا جلسہ ملک دشمنوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ فوٹو: فائل
PESHAWAR:
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان علما و مشائخ اہلسنّت کی بیش بہا قربانیوں کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا ہے۔
جب تک اس ملک میں یارسول اللہؐ کا قلندارانہ نعرہ لگانے والوں کی غالب اکثریت موجود ہے پاکستان کو کوئی نظریاتی یا جغرافیائی نقصان نہیں پہنچاسکتا، جانثاران مصطفیٰؐ کانفرنس استحکام پاکستان کیلیے سنگ میل ثابت ہو گی، نشترپارک کراچی کا جلسہ ملک دشمنوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، وہ شہید سلیم قادری کے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے بعد کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔
ثروت اعجازنے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کے بانی شہید محمد سلیم قادری ، محمد عباس قادری، محمد اکرم بھٹی اور محمد اکرم قادری نے تحفظ ناموس رسالت اور پاکستان کی سالمیت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، پاکستان سنی تحریک اپنے ان شہدا کے مقدس لہو کو موقع پرست اور طالع آزما سیاست دانوں کی سیاست کی نذر نہیں ہونے دے گی۔
کراچی میں ووٹروں کی موثر تصدیق پاک فوج کی نگرانی کے بغیر نہیں ہوسکتی لہٰذا عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والے ووٹروں کی تصدیق کا عمل پاکستان سنی تحریک کے لیے قابل قبول نہیں ہے، کراچی میں تواتر کے ساتھ پاکستان سنی تحریک کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کا تسلسل تشویش ناک ہے، حکومت اور انتظامیہ پاکستان سنی تحریک کو سڑکوں پرآنے کے لیے مجبور نہ کرے۔