کراچیفائرنگ وپرتشدد واقعات میں مزید 7 ہلاک 6زخمی

سائٹ میں اے این پی کاکارکن،سلطان آباد،نیوکراچی ،جوہر،رنچھوڑلائن میں4 ہلاک،زخمی چل بسا

سائٹ میں اے این پی کاکارکن،سلطان آباد،نیوکراچی ،جوہر،رنچھوڑلائن میں4 ہلاک،زخمی چل بسا۔ فوٹو: فائل

شہرکے مختلف علاقوںمیں فائرنگ اورپرتشددواقعات میںمزید7افرادہلاک اور6زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کی حدود ولیکااسپتال کے قریب میکروڈپارٹمنٹل اسٹور کے سامنے موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار38 سالہ شادی خان یوسف زئی ہلاک ہو گیا،مقتول اورنگی ٹاؤن بخاری کالونی کارہائشی تھا۔ عوامی نیشنل پارٹی صوبہ سندھ کی سیکریٹری جنرل بشیرجان نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتول عوامی نیشنل پارٹی بخاری کالونی وارڈکاکارکن تھا،شادی خان نے 2 شادیاں کیں تھیں،مقتول کی پہلی بیوی خاندان سے تھے جبکہ دوسری کراچی کی رہائشی تھی۔

منگھو پیرکے علاقے سلطان آبادمیرمحمد گوٹھ کے رہائشی 33 سالہ عبد الوحیدسومروکو مسلح ملزمان نے گھر سے کچھ فاصلے پر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیااورفرار ہو گئے،مقتول کاآبائی تعلق اندرون سندھ شکارپور سے تھا۔ ایس پی نیوکراچی ٹاؤن کی عدم دلچسپی اورمایوس کن کارکردگی کے باعث ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں تشویشناک حدتک اضافہ ہوگیاہے،ہفتے کو سرسید ٹاؤن کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 11-Aبی بی سی بروسٹ کے قریب مہک گفٹ سینٹرمیں گھس کر ملزمان نے اندھادھند فائرنگ کر کے دکاندار 30 سالہ محمد آصف کوہلاک کر دیا اورفرار ہوگئے،مقتول نیو کراچی سیکٹر 5-C/1 کا رہائشی اوراس کی چند ماہ بعد شادی ہونے والی تھی۔




مقتول کے اہلخانہ کا کہناہے کہ آصف دعوت اسلامی کارکن تھااور پرانی سبزی منڈی پر واقع فیضان مدینہ جایا کرتا تھااس کے علاوہ اس کی کوئی سرگرمی نہیں تھی،مقتول 7 بھائیوں میں چھٹے نمبر پرتھا۔گلستان جوہرکے علاقے جوہر موڑحرمین ٹاور کے قریب کارمیں سوار 40 سالہ فہیم محمدخان نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا،مقتول اسٹیٹ بینک کا ملازم اور گلستان جوہر کا رہائشی تھا۔رنچھوڑلائن سیفی سوئٹ ہاؤس کے قریب سے40سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے ملزمان نے اغواکے بعدفائرنگ کر کے ہلاک کر دیااورلاش پھینک کر فرارہوگئے،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔

لیاقت آبادانڈرپاس کے قریب 38 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش ملی جوپراسرار طور پر ہلاک ہوگئی،متوفیہ کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم ڈاکٹروں کاکہناہے کہ موت طبعی طورپر واقع ہوئی۔رضویہ سوسائٹی کے علاقے گلبہارکشمیری محلہ علی بستی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے13 سالہ مہیش نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا،فائرنگ کے اس واقعہ میں دیگر 2 افراد یاسر اور اسامہ بھی زخمی ہوئے تھے جن کی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے۔مومن آبادکے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے حافظ انعام جبکہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے گلشن ضیا میں فائرنگ سے 24 سالہ طیب زخمی ہوگیا۔

بوٹ بیسن کے علاقے کلفٹن فوڈ اسٹریٹ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے28سالہ گل محمد،ڈیفنس موڑ پرمسلح ملزمان کی فائرنگ سے30سالہ عاشق علی،جمشید روڈ پرصبیب حسن اورشارع نورجہاں کے علاقے نارتھ ناظم آباد شپ آرنرکالج کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے17سالہ ماہ نورزخمی ہوگئی۔

Recommended Stories

Load Next Story