گیلانی چھیننے والوں کو پرویز اشرف کا تحفہ دیا صدر زرداری
جیل کی گرمی برداشت کی ہے سیاست کی گرمی میرے لیے کچھ نہیں. خیرپورمیں جلسے سے خطاب
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین صدر آصف علی زرداری خیرپور میں پارٹی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو ایکسپریس
لاہور:
صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہاہے کہ زندگی کسی بھی وقت ختم ہوسکتی ہے،جیل کی گرمی برداشت کی ہے سیاست کی گرمی میرے لیے کچھ نہیں،جن لوگوں نے ہم سے یوسف رضاگیلانی چھیناہم نے ان کوراجاپرویزاشرف کاتحفہ دیا،آئندہ وزیراعلیٰ پنجاب پی پی کا جیالاہوگا،اگرمیں نہیں چاہتاتوشہبازشریف پنجاب کے وزیراعلیٰ نہ بن پاتے،عام انتخابات صاف،شفاف اور غیر جانبدارانہ ہونگے،چاروں صوبوں میں وزرائے اعلیٰ ہمارے ہونگے۔
بھٹوکاروحانی بیٹاہوں،پیپلزپارٹی بیک ڈور سیاست پر نہیں مفاہمت پریقین رکھتی ہے،سندھ پیپلزپارٹی کاقلعہ ہے اورپیپلزپارٹی کواپنے کارکنوں پرفخر ہے،کارکنوں کی پارٹی کیلیے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،کارکنوںکی قربانیوںکی وجہ سے پارٹی کاسرفخرسے بلندہے،میں جانتاہوںکہ عوام لوڈشیڈنگ سے کس قدرپریشان ہیں،عوام کی یہ پریشانی بہت جلدختم ہوجائے گی۔یہ بات انھوں نے کوٹ ڈیجی کے قریب گائوں نواب وسان میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ،رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان،سابق صوبائی وزیرداخلہ منظور حسین وسان،منوروسان، فدا وسان و دیگربھی موجودتھے۔صدرزرداری نے کہاکہ سندھ میں بیرونی سرمایہ کاری کامقصدسندھ کی اقتصادی ومعاشی صورتحال بہتر بناناہے، ہم بیروزگاری سمیت دیگربنیادی مسائل ختم کرکے ملک وسندھ میں خوشحالی لائیںگے، عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جارہے ہیں، سندھ میں بڑے بڑے میگاپروجیکٹس پر کام جاری ہے اوربہت سے میگا پروجیکٹس مکمل ہوچکے ہیں۔
منتخب نمائندے عوام سے رابطے میں ہیں،عوام کے پاس جاکران کے مسائل حل کررہے ہیں، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین کی مددکی جارہی ہے،آنے والے وقت میں سندھ میں مزیدخوشحالی آئے گی۔انھوں نے مزیدکہاکہ میں بھٹوکاروحانی بیٹاہوں،ہم مفاہمت کی سیاست پرعمل پیراہیں۔قبل ازیں سابق صوبائی وزیرداخلہ منظوروسان اور رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان نے صدرزرداری کوخیرپور،کوٹ ڈیجی اورسندھ کے مسائل سے آگاہ کیا۔
آن لائن کے مطابق صدرزرداری نے کہاکہ ہم نے شہیدوںکے خون پرحکومت بنائی ہے زندگی کسی بھی وقت ختم ہوسکتی ہے عوام کی خدمت آخروقت تک جاری رکھیںگے،ہم نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کی ہے،ہمارے مخالفین بوکھلاہہٹ کاشکارہیں میں نے جیلوں کی گرمی برداشت کی ہے،سیاست کی گرمی میرے لیے کچھ نہیں،جن لوگوں نے ہم سے یوسف رضاگیلانی چھیناہم نے ان کوراجاپرویز اشرف کاتحفہ دیا،پاکستان میں نئی سیاست آرہی ہے جس پرہماری کڑی نظرہے،ہمیں اپنے کارکنوں پرفخرہے،شہیدبی بی بھی کارکنوں سے محبت کرتی تھیں۔
پنجاب کاآئندہ وزیراعلی پیپلزپارٹی کاجیالا ہوگا،بینظیرسپورٹ پروگرام سے غربت کاخاتمہ کردیںگے۔اس موقع پرانھوں نے پی پی کے رہنمائوںکوہدایت کی کہ عوام سے رابطے تیزکردیں اور ان کے تمام مسائل کاحل یقینی بنائیں۔دریں اثنا صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے صوبائی وزیر قانون ایاز سومرو کے ہمراہ نوڈیرو صدارتی ہائوس میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ایم کیو ایم کیساتھ بلدیاتی نظام کے حوالے سے جاری مذاکرات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
صدر مملکت نے ماہ رمضان میں مذاکرات مکمل کرکے بلدیاتی نظام کے حوالے سے عید سے قبل عوام کو خوشخبری دینے کی ہدایت کی۔ انھوں نے صدر کو بتایا کہ پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات کرانے میں سنجیدہ ہے، یہی وجہ ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کیساتھ ہر ہفتے تین سے چار مرتبہ ملاقات کی جارہی ہے، اب تک کے کامیاب مذاکرات میں نصف درجن سے زائد نکات پر ترامیم کی جاچکی ہیں جن میں مختلف محکموں میں سرکاری افسران کے بجائے منتخب نمائندوں پر اتفاق کیا جاچکا ہے۔مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق صدر زرداری نے سعودی اخبار ''عکاض'' کو انٹرویو میں کہا کہ شاہ عبداللہ کی سربراہی میں اسلامی کانفرنس تنظیم کا اجلاس خوش آئند ہے، پاکستان اجلاس میں شرکت کرے گا۔