سری لنکا کیخلاف آسٹریلوی قائد کلارک کی واپسی آخری دو میچز میں ہوگی
آسٹریلین کوکٹ بورڈ ہروہ اقدام کررہا ہے جوٹیم کے لیے فائدہ مند ہو، مائیکل کلارک
فاسٹ بولرز کو انجریز سے محفوظ رکھنے کیلیے ان پر سے بوجھ کم کرنے کی ضرورت ہے،مائیکل کلارک فوٹو: اے ایف پی/فائل
سری لنکا کے خلاف آخری دو ون ڈے میچز میں مستقل کپتان مائیکل کلارک کی واپسی ہوگی۔
کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ برسبین اور سڈنی میں جمعے اور اتوارکو شیڈول ان مقابلوں میں میتھیو ویڈ اور ڈیوڈ وارنر بھی کھیلیں گے۔ انھوں نے روٹیشن پالیسی پر ہونے والے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر وہ اقدام کررہے ہیں جوٹیم کے لیے فائدہ مند ہے، ہم ایسی کوئی ٹیم سلیکٹ نہیں کرتے جو جیتنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ہو مگر کھلاڑیوں خاص طور پر فاسٹ بولرز کو انجریز سے محفوظ رکھنے کیلیے ان پر سے کام کا بوجھ کم کرنے کی ضرورت ہے اس لیے ہم یہ پالیسی جاری رکھیں گے۔