درسی کتب کی چھپائی کا ٹینڈر پھر منسوخ کردیا گیا
صوبے بھر میں نئے تعلیمی سال پر طلبا کو درسی کتب کا حصول ناممکن نظر آنے لگا.
صوبے بھر میں نئے تعلیمی سال پر طلبا کو درسی کتب کا حصول ناممکن نظر آنے لگا. فوٹو: فائل
صوبائی محکمہ تعلیم کی ناقص حکمت عملی کے سبب درسی کتب کی چھپائی کاٹینڈرکھلنے سے قبل ایک بار پھر منسوخ کر دیا گیا ہے جس کے سبب سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے اسکولوں کی درسی کتب کی چھپائی غیرمعمولی تاخیر کاشکارہوگئی ہے۔
یکم اپریل سے شروع ہونے والے نئے تعلیمی سال کے لیے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے پہلی سے دسویں جماعت کی مفت تقسیم کی جانے والی درسی کتب کا ٹینڈرمقررہ تاریخ گزرجانے کے بعد بھی نہیں کھولاجاسکاہے یہ ٹینڈر8جنوری کوکھولاجاناتھاجسے ملتوی کردیاگیاجبکہ نجی اسکولوں کے طلبا کے لیے مارکیٹ کوفراہم کی جانب والی درسی کتب کی چھپائی کاکام بھی تاحال تفویض نہیں کیا گیا ہے ''ایکسپریس''کومعلوم ہواہے کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے اب پبلشرزکومفت درسی کتب کی چھپائی کاٹینڈرکھولنے کے لیے 21 جنوری کاوقت دیاگیاہے۔
جبکہ نجی اسکولوں کے لیے مارکیٹ کوفراہم کی جانب والی درسی کتب کی چھپائی کاکام تفویض کرنے سے متعلق تاحال کوئی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے جس کے سبب امکان ہے کہ اس باربھی یکم اپریل سے شروع ہونے والی تعلیمی سال کے موقع پرکراچی سمیت سندھ کے طلبا کے لیے درسی کتب کابروقت حصول ناممکن ہوگاواضح رہے کہ نیاتعلیمی سال 2013شروع ہونے میں اب صرف ڈھائی ماہ کاوقت رہ گیاہے جبکہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کوکتب کی چھپائی کے لیے ابھی کئی مراحل طے کرنے ہیں بتایاجارہاہے کہ محکمہ تعلیم سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ میں مستقل چیئرمین کی تقرری تک ٹینڈرکھولنے کے حق میں نہیں ہے اورقائم مقام چیئرمین عبدالقادررندکوبراہ راست یہ امورنہیں سونپے جارہے ہیں۔