تعلیم اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں میٹرک بورڈ پرتنقید
فیسوں میں اضافہ اور نتائج میں تاخیر پر وزیرتعلیم کی جانب سے اظہار ناراضگی.
فیسوں میں اضافہ اور نتائج میں تاخیر پر وزیرتعلیم کی جانب سے اظہار ناراضگی. فوٹو: فائل
صوبائی محکمہ تعلیم کے بااختیار اورفیصلہ ساز ادارے ''اسٹیرنگ کمیٹی''نے میٹرک بورڈ کراچی کوفیسوں میں اضافے ،اصل فیس سے کئی گنازیادہ لیٹ فیس چارجز وصول کرنے اورنویں کے نتائج میں تاخیر پرسخت تنقید کانشانہ بنایاہے۔
صوبائی وزیرتعلیم پیرمظہرالحق کی زیرصدارت منعقدہ اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں پسما کے چیئرمین شرف الزماںنے شرکا کی توجہ میٹرک بورڈ کی جانب سے بڑھائی گئی فیسوں کی جانب دلائی، انھوں نے بتایاکہ ایک جانب حکومت مفت تعلیم دینے کی بات کرتی ہے دوسری جانب میٹرک بورڈ کراچی نے نہ صرف فیسوں میں اضافہ کردیا ہے بلکہ لیٹ فیس چارجز کی مد میں بھی بھاری رقم وصول کی جارہی ہے، پرمیشن کی اصل فیس 200 روپے ہے مگر لیٹ فیس 1500 روپے ہے، انرولمنٹ فارم کی اصل فیس 150روپے اورلیٹ فیس 2ہزار روپے لی جاتی ہے، اصل امتحانی فیس 700روپے ہے مگرلیٹ فیس ڈھائی ہزارروپے تک وصول ہوتی ہے۔
شرف الزماں نے کہا کہ نویں کے نتائج میں غیرمعمولی تاخیر ہوئی اورنتائج نومبر میں جاری ہوئے جس کی وجہ سے طلبا اوراساتذہ کوذہنی اذیت کاسامنا کرناپڑا، اس موقع پروزیرتعلیم نے لیٹ فیس وصول کرنے اورنتائج میں تاخیر پر میٹرک بورڈ کی انتظامیہ پرسخت ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ لیٹ فیس نہ لی جائے اورنویں کے نتائج دسویں کے نتائج کے ایک ماہ کے اندرجاری کیے جائیں، اجلاس میں یونائیٹڈ پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے شہید انجینئرعلی حیدرکے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔