تعلیمی اعلانات

جامعہ کراچی کے تحت ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل پارٹ اے سالانہ امتحانات 2013 بدھ 16 جنوری سے شروع ہوں گے.

جامعہ کراچی کے تحت ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل پارٹ اے سالانہ امتحانات 2013 بدھ 16 جنوری سے شروع ہوں گے. فوٹو: فائل

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات عمران چشتی نے انٹرسال اول اوردوئم (ہائر سیکنڈری سرٹیفکیٹ )اور سال اول ودوئم باہم (کمبائن) آرٹس ریگولر و پرائیویٹ، کامرس ریگولر و پرائیویٹ ، ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن گروپس اور کامرس اور آرٹس گروپ کے بینیفٹ کیسز، امپروومنٹ آف ڈویژن اور ایڈیشنل مضامین کے سالانہ امتحانات برائے 2013 کے لیے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

ناظم امتحانا ت عمران چشتی کے مطابق آرٹس ریگولر، کامرس ریگولر اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2013 میں شرکت کے خواہشمند طلبہ اپنے کالجوں سے امتحانی فارم حاصل کر کے کالجوں میں ہی جمع کراسکتے ہیں،کالجوں کے نمائندے یہ امتحانی فارم پرنسپلز سے تصدیق کے بعد مارکس شیٹ اور انرولمنٹ کارڈ کی فوٹوکاپی کے ساتھ بغیر لیٹ فیس کے جمعرات 17جنوری سے بدھ 6فروری تک ، 200روپے لیٹ فیس کے ساتھ جمعرات 7 فروری سے پیر 25فروری تک ، 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ منگل 26 فروری سے پیر 11 مارچ تک اور 1 ہزارروپے لیٹ فیس کے ساتھ منگل 12 مارچ سے منگل 19مارچ تک بورڈ آفس کے اکائونٹس سیکشن میں جمع کراسکتے ہیں۔


آرٹس پرائیویٹ، کامرس پرائیویٹ اور کامرس اور آرٹس گروپ کے بینیفٹ کیسز، امپروومنٹ آف ڈویژن اور ایڈیشنل مضامین کے امتحانی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بغیر لیٹ فیس کے جمعرات 17جنوری سے بدھ 6فروری تک ، 200روپے لیٹ فیس کے ساتھ جمعرات 7فروری سے پیر 25فروری تک ، 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ منگل 26 فروری سے پیر 11 مارچ تک اور 1000روپے لیٹ فیس کے ساتھ منگل 12 مارچ سے منگل 19مارچ تک بورڈ آفس میں قائم بینک برانچ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

جامعہ کراچی کے تحت ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل پارٹ اے سالانہ امتحانات 2013 بدھ 16 جنوری سے شروع ہوں گے جبکہ ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل پارٹ بی سالانہ امتحانات 2013 جمعہ 18 جنوری سے شروع ہونگے تمام امتحانات صبح10 تادوپہرایک بجے نیو کلاس روم فیکلٹی آف سائنس نزدڈیپارٹمنٹ آف فزیالوجی جامعہ کراچی میں منعقد ہونگے۔ جامعہ کراچی کے تحت بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل سالانہ امتحانات 2013 جمعرات 17 جنوری سے شروع ہوں گے جبکہ بی ڈی ایس سیکنڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات2013 ہفتہ 19 جنوری سے شروں گے تمام امتحانات صبح10 تادوپہر1 بجے نیو کلاس روم فیکلٹی آف سائنس نزدڈپارٹمنٹ آف فزیالوجی جامعہ کراچی میں منعقد ہونگے۔
Load Next Story