حیدرآباد کے لیے پیکیجز پر وزیراعظم کا شکریہ فاروق ستار
اعلانات سے حیدرآبادکے شہریوں کی مایوسی کم ہوئی، کراچی کیلیے بھی پیکیج دیاجائے
اعلانات سے حیدرآبادکے شہریوں کی مایوسی کم ہوئی، کراچی کیلیے بھی پیکیج دیاجائے۔ فوٹو : فائل
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے سی پیک منصوبے کے تحت حیدرآباد کی تعمیر وترقی کے لیے بلدیاتی نمائندوں کو 50 کروڑ روپے دینے، شہر میں یونیورسٹی کے قیام کیلیے100کروڑ کے اعلان اورحیدرآباد کے منتخب حق پرست اراکین اوربلدیاتی نمائندوں سے ملاقات کا خیرمقدم کیا اور اسے خوش آئند قرار دیاہے اور حیدر آباد کی عوام کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم کراچی اوراس کے عوام کیلیے خصوصی پیکیجز کا اعلان کرکے یہاں پائی جانے والی مایوسیوں کو ختم کریں۔
اپنے ایک تہنیتی بیان میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام ،شہرکی تعمیروترقی کیلیے50کروڑروپے اور حیدرآبادایئرپورٹ کوانٹرنیشنل بنانے، میٹروبس سروس شروع کرنے اور اسکولز ، کالجزاور استپالوں کی تعمیر کے اعلان اور منتخب نمائندوں سے ملاقات سے حیدرآبادکے عوام میں پائی جانے والی مایوسیاں بڑی حدتک ختم ہوں گی۔
فاروق ستار نے کہاکہ سندھ حکومت اس حد تک آگے نکل گئی تھی کہ اس نے حیدرآبادکے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو بھی نظر انداز کرتے ہوئے ان کے اختیارات سلب کرلیے جس کے باعث شہر میں صفائی ستھرائی نہ ہونے سے بھی یہ شہر میں جگہ جگہ کچرے کی ڈھیر نظر آتے ہیں۔ یہی نہیں جگہ جگہ ابلتے گٹر اور نکاسی آب کاگندہ پانی بھی عوام کے لیے شدید پریشانیوں کا سبب بنا رہتا ہے، حیدرآباد کے عوام عرصہ دراز سے پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں لیکن سندھ حکومت کی نااہلی اور عوام دشمن پالیسیاں مسائل کے حل میں رکاوٹ ہیں۔
ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے عوام کی جانب سے وزیر اعظم کے اعلانات کاتہہ دل سے شکریہ اداکرتی ہے۔