رونالڈو ’’روتو بچہ‘‘

لزبن: مشہور فٹبالر کریسٹیانو رونالڈو کے بچپن کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ وہ رونالڈو کو ’’روتو بچے‘‘ کے نام سے پکارا کرتے تھے۔

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کریسٹیانو رونالڈو فٹبال کے میدان میں اپنی نگاہ صرف گول پر مرکوز رکھتے ہیں اور انتہائی پھرتی کےساتھ فٹبال کو حریف کھلاڑیوں سے بچاتے ہوئے گول داغنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے لیکن لیجنڈ فٹبالر کے بچپن کے ساتھیوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچپن میں رونالڈو ’’روتو بچے‘‘ کے نام سے مشہور تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کرسٹیانو رونالڈو نے شامی بچوں کو ’’اصل ہیرو‘‘ قرار دے دیا 

رونالڈو کے ساتھ بچپن میں فٹبال کھیلنے والے دوستوں کا کہنا ہے کہ جب بھی کبھی رونالڈو میچ ہارجاتے یا پھر دیگر بچے انہیں فٹبال پاس نہیں کرتے تو رونالڈو رونا شروع کردیتے تھے اور اسی  وجہ سے رونالڈو ’’روتو بچے‘‘ کے نام سے مشہور تھے۔