غم باٹنے گئے تھے ایسے واقعات جذباتی ردعمل ہیں پیر مظہر

فرقہ ورانہ قتل عام پر ہم سوگ واروں کے غم میں برابر کے شریک ہیں

پیر مظہر الحق نے کہا کہ فرقہ ورانہ قتل عام پر ہم سوگ واروں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی رہنما سینئر وزیر سندھ برائے تعلیم و خواندگی پیر مظہرالحق نے کہا ہے کے چند نوجوانوں کے جذباتی ردعمل پر ہمیں کوئی رنج نہیں۔


ہم خود پنجتن پاک کو ماننے والے ہیں، فرقہ ورانہ قتل عام پر ہم سوگ واروں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اپنے جاری کردہ بیان میں انھوں نے کہا کہ عوامی حکومت کوئٹہ اور مستونگ کے مظلومین کے غم میں برابر کی شریک ہے، ہم ان کا غم باٹنے گئے تھے ایسے واقعات جذباتی ردعمل ہیں، ہمیں ان کا کوئی ملال نہیں، سینئر وزیر نے کہا کہ ہم بلاول ہائوس چورنگی پر موجود مظاہرین کے بزرگ رہنمائوں کے شکرگزار ہیں جنھوں نے ہمیں عزت دی اور نوجوانوں کو بھی تحمل کی تلقین کی۔
Load Next Story