کرسٹیانو رونالڈو کا مجسمہ موضوع بحث بن گیا

اس سے قبل مادیریا میں رونالڈو کے نام پر ایک میوزیم اور ہوٹل کو بھی ان سے منسوب کیا جا چکا ہے

اس سے قبل مادیریا میں رونالڈو کے نام پر ایک میوزیم اور ہوٹل کو بھی ان سے منسوب کیا جا چکا ہے. فوٹو : فائل

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا مجسمہ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا۔

رونالڈو کے آبائی علاقے جزیرہ مادیریا کے ایئرپورٹ کو فٹبالر کے نام سے منسوب کیا گیا، اس موقع پر ایئرپورٹ پر ان کا کانسی سے بنا ہوا مجسمہ بھی لگایا گیا، جس کی نقاب کشائی خود رونالڈو نے کی جب کہ اس موقع پر پرتگالی صدر اور وزیر اعظم نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس سے قبل مادیریا میں رونالڈو کے نام پر ایک میوزیم بھی قائم ہے جبکہ ایک ہوٹل کو بھی ان سے منسوب کیا جا چکا ہے۔



 


اس خبر کو بھی پڑھیں : رونالڈو ''روتو بچہ''

مجسمہ کی فٹبالر سے مشابہت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے اور یہ پوچھا جا رہا ہے کہ آیا مجسمہ واقعی رونالڈو سے مشابہت رکھتا ہے، جبکہ مجسمہ بنانے والے آرٹسٹ نے اپنا دفاع کیا ہے.



انگلینڈ کے ایک اسپورٹس جرنلسٹ ٹام ولیمز نے ٹوئٹر پر لکھا کہ "لگتا ہے کہ ہینڈ سم رونالڈو کے مجسمہ سازوں کے ساتھ تعلقات خراب ہیں"۔
Load Next Story