میلاد النبی ؐ کے جلوس کی سیکیورٹی کا بندوبست کیا جائے ڈپٹی کمشنر وسطی
جلوس کی گزرگاہوں پرپانی کی سپلائی کاانتظام کیاجائے،ربیع الاول کےپرامن انعقاد کیلیےجائزہ اجلاس سےڈاکٹرسیف الرحمن کاخطاب
ایڈمنسٹریٹر لیاری ٹائون محمد رئیسی پیپلز گرائونڈ میں فٹ بال ٹورنامنٹ کے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس
ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی ڈاکٹر سیف الرحمن کی زیر صدارت ماہ ربیع الاول کے موقع پر ضلع وسطی میں منعقد کیے جانے والے جلوس اور محفل نعت کی محافل کی سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے رینجرز ،پولیس،کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن ،واٹر بورڈ اوردیگر محکموں کے افسران سمیت جلوس اور محفل نعت کے منتظمین کا اجلا س ڈ پٹی کمشنر ضلع وسطی کے آفس میں منعقد کیا گیا۔
اس موقع پرڈپٹی کمشنر ضلع وسطی ڈاکٹر سیف الرحمن نے اجلاس میںموجودپولیس،کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن ،واٹر بورڈ اوردیگر محکموں کے افسران اور ضلع وسطی کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کوپابند کیاکہ ماہ ربیع الاول کے دوران جہاں جہاں جلوس اور محفل نعت کا انعقاد کیا جائیگا ا ن جگہوں پر کراچی کی صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی کا خاص طور پر خیال رکھا جائے اوران جگہوں پر پینے کے صاف پانی کی سپلائی اور نکاسی آب کا مناسب بندوبست رکھا جائے اسی طرح جلوس اور محفل نعت کا جو پروگرام اور ٹائم منتظمین کی جانب سے فراہم کیا جائیگا اس دوران ان جگہوں پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو ممکن بنایا جائیگا۔
ایڈمنسٹریٹر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے اگر صفائی کا نظام بہتر ہو تو صحت مند ماحول اور علاقے میں خوبصورتی قائم ہوتی ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے صفائی ستھرائی کے کام کے معائنے کے موقع پر کیا، انھوں نے کہا کہ عوام کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے علاقے کی خوبصورتی اور ماحول کو صحت مند بنانے کے لیے اپنے اطراف صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
ایڈمنسٹریٹر لیاری ٹائون محمد رئیسی نے کہا ہے کہ اس ملک کا مستقبل نوجوان نسل سے وابستہ ہے، اگر ان کی بہتر تربیت کی جائے تو ملک ترقی کرے گا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے لیاری ٹائون میں ماڈرن ایجوکیشن اور تعلیم میں بہتری کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ کے دوران کیا۔
انھوں نے اس موقع پر کہا کہ طلبا و طالبات کو عام تعلیم کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر لٹریسی، انگلش لٹریسی، اسپورٹس اور دیگر صحتمندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہیے۔