شاہی سید کی زیر صدارتپختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا اجلاس

پختون ایس ایف عوامی نیشنل پارٹی کی ذیلی تنظیم ہے اور ہر حال پارٹی ڈسپلن کی پابندی کو یقینی بنائیں گی.

پختون ایس ایف عوامی نیشنل پارٹی کی ذیلی تنظیم ہے اور ہر حال پارٹی ڈسپلن کی پابندی کو یقینی بنائیں گی. فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید کی جانب سے پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے حوالے بنائی گئی کمیٹی کا اجلاس صوبائی جنرل سیکریٹری بشیر جان کی سربراہی میں منعقد ہوا۔


اجلاس میں پختو ن ایس ایف کے صوبائی صدر رضا خان جدون ،جنرل سیکریٹری پائندہ خان سمیت ، ڈسٹرکٹ صدوروجنرل سیکریٹریز ،صوبائی کابینہ، مجلس عاملہ ،تمام یونٹس کے صدور و جنرل سیکریٹریز نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے حوالے امور پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا اور پختون ایس ایف کے حوالے سے پارٹی کی صوبائی قیادت کے تحفظات سے آگاہ کیا گیا اور ڈسپلن کے حوالے سے شکایات سے آگاہ کیا گیا ، اس موقع پر پختون ایس ایف کی صوبائی تنظیم نے متفقہ طور پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ پختون ایس ایف عوامی نیشنل پارٹی کی ذیلی تنظیم ہے اور ہر حال پارٹی ڈسپلن کی پابندی کو یقینی بنائیں گی، اجلاس میں پختون ایس ایف کے ذمے داران نے تمام شکایات کے ازالے کے حوالے سے پارٹی قائدین کو بھر پوریقین دہانی کرائی ۔
Load Next Story