شہزادی کیٹ کی طبیعت سنبھل گئی برطانوی تخت کا وارث جولائی میں پیدا ہوگا

بیٹاہویابیٹی اس سے کوئی دلچسپی نہیں تاہم جوبھی پیداہوا وہ آگے چل کربرطانوی تخت کا وارث بنے گا

بیٹاہویابیٹی اس سے کوئی دلچسپی نہیں تاہم جوبھی پیداہوا وہ آگے چل کربرطانوی تخت کا وارث بنے گا فوٹو : اے ایف پی

برطانوی شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ میڈلیٹن کے ہاں جولائی میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔


شاہی محل سے جاری بیان کے مطابق شہزادی اب بالکل ٹھیک ہیں ،انھیں 3دسمبرکو چکرآنے کے بعد اسپتال داخل کرایاگیاتھا،وہ اب تین ماہ کی حاملہ ہیں۔انھیںجس قسم کی تکلیف ہوئی تھی اس میں عموماً جڑواں بچے پیداہوتے ہیں لیکن شہزادہ اورشہزادی ایک ہی بچے کی توقع کررہے ہیں۔ انہیں بیٹاہویابیٹی اس سے کوئی دلچسپی نہیں تاہم جوبھی پیداہوا وہ آگے چل کربرطانوی تخت کا وارث بنے گاکیونکہ پہلا بیٹا ہی تخت کا وارث ہوتاتھا اب برطانوی قانون میں ترمیم کرکے پہلے بچے کویہ حق دیدیاگیاہے۔

Recommended Stories

Load Next Story