مسلم خاتون حلیمہ یعقوب بلا مقابلہ سنگا پور پارلیمنٹ کی اسپیکر منتخب

58سالہ حلیمہ یعقوب پیشہ کے اعتبار سے وکیل ہیں اورہمیشہ حجاب میں رہتی ہیں۔

58سالہ حلیمہ یعقوب پیشہ کے اعتبار سے وکیل ہیں اورہمیشہ حجاب میں رہتی ہیں۔ فوٹو : فائل

سنگاپور میں پہلی بار ایک مسلمان خاتون حلیمہ یعقوب بلامقابلہ پارلیمنٹ کی اسپیکرمنتخب ہوگئیں۔


58سالہ حلیمہ یعقوب پیشہ کے اعتبار سے وکیل ہیں اورہمیشہ حجاب میں رہتی ہیں۔ پارلمینٹ میں ان کے مقابلے میں کسی امیدوارنے کاغذات جمع نہیں کرائے تھے کیونکہ ان کی پارٹی پیپلزایکشن پارٹی 87 رکنی ایوان میں 81سیٹیں رکھتی ہے۔

اس سے قبل حلیمہ کے پیشرو اسپیکرمائیکل پالمر اپنی ایک جونئیرساتھی کے ساتھ جنسی اسکینڈل سامنے آنے کے بعد فوری طورپر اسپیکرشپ اورپارلیمنٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے تھے اورانھیں پارٹی سے بھی نکال دیاگیاتھا۔
Load Next Story