زرداری کا طاہرالقادری کو فون پنجاب کے بڑے بڑے برج الٹا دیں گے آصف زرداری

پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ نے سیاسی جماعتوں کی قیادت سے رابطوں کا آغاز کرتے ہوئے سربراہ عوامی تحریک کوفون کیا

آصف علی زرداری لاہور میں دو ہفتہ قیام کے بعد گذشتہ روز اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینزکے سربراہ صدر آصف علی زرداری نے عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

جمعرات کے روز آصف زرداری نے سیاسی جماعتوں کی قیادت سے رابطوں کا آغاز کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، آصف علی زرداری نے ڈاکٹر طاہر القادری کی جلد صحتیابی کیلیے دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، طاہر القادری نے خیریت دریافت کرنے پر سابق صدر آصف زرداری کا شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی چیت کی گئی۔


پارٹی وفود سے گفتگو میں آصف علی زرداری نے کہا کہ اس بار حکمرانوں کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے آئندہ الیکشن میں پنجاب میں بھی حکومت ہم بنائیں گے۔ مزدور، وکیل، اور خواتین تنظیمیں آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں کریں۔ انھوں نے کہا کہ سندھ کی جانب دیکھنے والے پنجاب میں آئندہ الیکشن میں اپنی حکومت بنانے کی غلط فہمی اپنے دماغ سے نکال دیں پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میں واضح اکثریت حاصل کریں گی اور مخالفین کو عبرت ناک شکست دیں گے۔

آصف علی زرداری لاہور میں دو ہفتہ قیام کے بعد گذشتہ روز اسلام آباد روانہ ہوگئے جہاں وہ سفارتکاروں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
Load Next Story