امام کعبہ جے یو آئی اجتماع میں شرکت کیلیے 6 اپریل کو پاکستان آئیں گے

وفد میں سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور بھی شامل ہوں گے۔

وفد میں سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور بھی شامل ہوں گے۔ فوٹو: فائل

امام کعبہ عبدالرحمن السدیس جے یو آئی کے زیرانتظام 7 اپریل سے شروع ہونے والے سہ روزہ تاسیس جمعیت اجتماع میں شرکت کیلیے اپنے 45 رکنی وفد کے ہمراہ 6 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے۔


وفد کی آمد کا باقاعدہ مراسلہ پاکستان کی وزارت داخلہ کو موصول ہو چکا ہے جبکہ امام کعبہ کو حکومت پاکستان کی جانب سے سربراہ مملکت کا پروٹوکول دیا جائیگا، جو ہیلی کاپٹر کے ذرریعے پنڈال جائیں گے جس کیلیے پہلے ہی پنڈال کے قریب 3 ہیلی پیڈز تیار ہو چکے ہیں۔ وفد میں سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور بھی شامل ہوں گے۔
Load Next Story