بلوچستان میں فائرنگ بم دھماکا ماں بیٹی سمیت 5 جاں بحق

9زخمی،نوکنڈی میں عبدالرزاق نے بیوی اور بیٹی قتل کردیا،چمن پولیس لائن میں بم دھماکا ہوا

9زخمی،نوکنڈی میں عبدالرزاق نے بیوی اور بیٹی قتل کردیا،چمن پولیس لائن میں بم دھماکا ہوا فوٹو : فائل

کوئٹہ اوراندرون صوبہ فائرنگ کے مختلف واقعات اور بم دھماکے میں خاتون اور بچی سمیت 5افراد جاں بحق اور 9زخمی ہوگئے۔

پیرکوہ میں گیس کی 3پائپ لائنیں دھماکاخیزمواد سے اڑادی گئیں جس سے گیس پلانٹ کوگیس کی سپلائی معطل ہوگئی، پولیس کے مطابق پیرکوبلوچستان کے علاقے نوکنڈی میں عبدالرزاق نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی مسماۃ (س)کوقتل کردیا۔ فائرنگ کی زدمیں آکراس کی بیٹی بھی جاں بحق ہوگئی۔


فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ۔ ڈیرہ مراد جمالی میں قیدی شاخ گوٹھ صوبہ خان میں چوروں اور دیہاتیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں فقیرمحمد جاں بحق اور مبینہ چور سلیم ہلاک ہوگیا، مانجھی پور میں اسکول کا طالبعلم اظہار حسین اتفاقیہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا، فائرنگ سے بروری کے علاقے میں ماجد اور دالبندین میں موٹرمکینک نذیراحمد زخمی ہوگیا۔



چمن پولیس لائن میں بم دھماکے سے 3پولیس اہلکار سجاد، محمد نعیم اور عصمت اﷲ زخمی ہوگئے، دھماکے سے ایک دیوار بھی گرگئی، کلی محمودآباد چمن میں لڑائی جھگڑے کے واقعے میں تین افراد جبکہ جائنٹ روڈ پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم میں دوافراد زخمی ہوگئے، ڈیرہ بگٹی میں پیرکوہ سے 15 کلومیٹر مغرب میں نامعلوم افراد نے کنواں نمبر15، 17 اور 29 سے گیس پلانٹ جانے والی 16انچ قطر کی تین گیس پائپ لائنوں کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا جس سے گیس پلانٹ کو سپلائی بند ہوگئی ۔گیس انتظامیہ نے پائپ لائنوں کی مرمت شروع کردی۔
Load Next Story