بھارت کومنہ توڑ جواب نہ دیاتو بڑا حملہ کریگامذہبی جماعتیں

حکمراں پسندیدہ ترین ملک کادرجہ دینے کے بجائے دہشت گردی کو بے نقاب کریں

حکمراں پسندیدہ ترین ملک کادرجہ دینے کے بجائے دہشت گردی کو بے نقاب کریں فوٹو: فائل

KARACHI:
مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھارتی فائرنگ اوردھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکمرانوں کی کمزور پالیسیوں کے باعث بھارت مذموم حرکتیں کر رہا ہے۔

اسے منہ توڑ جواب نہ دیا گیا تو وہ بڑا حملہ کرے گا۔حکمراں پسندیدہ ترین ملک کادرجہ دینے کے بجائے بھارت کی دہشت گردی بے نقاب کریں۔




ان خیالات کا اظہار امیرجماعۃالدعوۃ حافظ سعید،جماعت اسلامی کے امیر منور حسن، جماعۃالدعوۃ کے مرکزی رہنماحافظ عبدالرحمٰن مکی، امیر جماعت اہلحدیث عبدالغفار روپڑی، تحریک حرمت رسول ﷺ کے کنوینئرامیر حمزہ،تحریک آزادی جموں وکشمیر کے چیئرمین سیف اللہ منصور، امیرجماعۃالدعوۃ آزاد کشمیر عبدالعزیز علوی، ابو الہاشم،خالد ولید و دیگر نے کیا۔
Load Next Story