لاہور اخبار فروش یونین کے انتخابات چوہدری نذیر پینل جیت گیا
چوہدری نذیر دوبارہ صدر، طارق انیس سینئر نائب صدر، وارث نقوی نائب صدر منتخب

اخبار فروش یونین کے سالانہ انتخابات میں چوہدری نذیر احمد پینل نے میدان مار لیا، پینل کے صدارتی امیدوار چودھری نذیر احمد نے 575 ووٹ حاصل کیے اور دوبارہ صدر منتخب کرلیے گئے جبکہ ان کے مد مقابل ملک مظفرحسین نے285 ووٹ حاصل کیے، دو امیدواروں محمد حسین اور مشتاق علی نے الیکشن سے قبل ہی دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔
جس کے بعد دو امیدوار ہی میدان میں رہ گئے تھے ان میں ایک چوہدری نذیر احمد اور دوسرے ملک مظفر حسین تھے ۔یہ انتخابا ت اخبارمارکیٹ میں گزشتہ روز منعقد ہوئے۔ انتخابات کی نگرانی ایڈہاک کمیٹی نے کی جس کے چیئرمین چوہدری عاشق تھے جبکہ کمیٹی کے دیگر ارکان میں چوہدری خورشید اور شیخ اظہر رفیق شامل تھے۔
کامیاب ہونیوالے امیدواروں میں چوہدری نذیر احمد صدر، طارق انیس سینئر نائب صدر، وارث علی نقوی نائب صدر، یاسمین بابر جنرل سیکرٹری، ملک امتیاز جوائنٹ سیکریٹری، ملک تنویر احمد فنانس سیکریٹری، فاروق احمد سیکریٹری نشرواشاعت اور زبیر خان آفس سیکریٹری شامل ہیں۔ ووٹنگ کا وقت صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک تھا۔ جس میں ووٹرز نے سخت گرمی اور روزے کے باوجود انتہائی جوش وخروش کا مظاہرہ کیا۔