تعلیم و تربیت و پوسٹل سروسز کے اجلاس آج ہونگے

ہائیرایجوکیشن اورفیڈرل بورڈکے فنڈزکی فراہمی اوردوسرے معاملات کاجائزہ لیاجائیگا

ہائیرایجوکیشن اورفیڈرل بورڈکے فنڈزکی فراہمی اوردوسرے معاملات کاجائزہ لیا جائیگا. فائل فوٹو

WASHINGTON:
سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں موسیماتی تبدیلی،تعلیم و تربیت و پوسٹل سروسز کے اجلاس آج ہونگے۔ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں برسات کے دوران کی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلیے این ڈی ایم اے کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائیگا۔


قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل کے اجلاس میںپی ایس او کی جانب سے گزشتہ 5 سال میںفر نس آئل ، موٹرگیسولین، کیمیکلز اورڈکٹوووغیرہ کی خریداری کیلیے جاری کیے گئے ٹینڈرز کی منظوری یامنسوخی کی تفصیلات کا جائزہ لیا جائے گا، خصوصی نمائندہ کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے تعلیم و تربیت کااجلاس بھی آج ہوگاجس میں ہائیرایجوکیشن اورفیڈرل بورڈکے فنڈزکی فراہمی اوردوسرے معاملات کاجائزہ لیاجائیگا،این این آئی کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے مواصلات وپوسٹل سروسزکے اجلاس مختلف منصوبوں پر کام کی پیشرفت کاجائزہ لیا جائیگا۔
Load Next Story