گرمی کی شدت میں اضافہروزہ داروں کی بارش کیلیے دعائیں

محکمہ موسمیات کی بدھ سے بارش کی پیشگوئی،اسلام آباد میں آج امکا ن

محکمہ موسمیات کی بدھ سے بارش کی پیشگوئی ،اسلام آباد میں آج امکا ن۔ فائل فوٹو

UNITED NATIONS:
مون سون کے دوران بار شیں نہ ہو نے سے ملک بھر میںگر می کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے،گذشتہ روزبھی بیشتر علاقوں میںموسم گرم اور خشک رہا ۔ اے پی پی کے مطابق اسلام آباد میںروزہ داروں نے گھروں اور مساجد میںباران رحمت کیلیے خصوصی دعائیں مانگیں ۔


گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی نور پور تھل میں پڑی جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ لاہو ر 37 ، کراچی 33 ، پشاور 42کوئٹہ 36 اور مظفرآباد میں 38 سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے میںلاہورسمیت گوجرانوالہ ،ملتان، راولپنڈی، ہزارہ، میرپور خاص ڈویژن،کشمیراورگلگت بلتستان میںکہیں کہیں بارش کاامکان ہے،بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا،محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل عارف محمودنے کہاکہ آئندہ بدھ سے ملک کے بیشتر حصوں میںبارشوں کاامکان ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق محکمہ مو سمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباداور را لپنڈی میں آج بارش ہوگی ۔ این این آئی کے مطا بق نارنگ منڈی میںدریا ئے راوی کی تند و تیز اور طوفا نی لہروں نے سرحدی علاقہ میں تباہی مچا دی ہے ،سرسبز لہلہا تے کھیت ، باغات ٹیوب ویل اور صدیوں پرانا مسیحی قبر ستان تیزی سے کٹائو کا شکا ر ہے ۔ قریبی دیہا ت میانی اور فتح پور کے قریب بھارتی حکومت نے راوی میں ٹربائنیں لگا کر پانی چوری کرنا شروع کردیا ہے۔ اے پی پی کے مطابق دریائے کابل اور سوات میں نچلے درجہ کا سیلاب ہے جبکہ ملک کے دیگر دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔
Load Next Story