چین 8 ملین ڈالر سے فلسطین میں رنگ روڈ بنائے گا

آئی این پی  پير 3 اپريل 2017
ایم او یو پر دستخط، چینی امداد کا زیادہ حصہ سڑکوں کی تعمیر پر لگائیں گے، میئر۔ فوٹو: فائل

ایم او یو پر دستخط، چینی امداد کا زیادہ حصہ سڑکوں کی تعمیر پر لگائیں گے، میئر۔ فوٹو: فائل

رام اللہ: فلسطین میں چین کے نمائندہ دفتر اور رام اللہ میونسپلٹی کے درمیان مفاہمت کی ایک دستاویز (ایم او یو) پر دستخط ہوئے ہیں۔

فلسطین کے لیے چینی سفیر چین زنگ زونگ نے فلسطین کے ساتھ چین کی طویل المیعاد وابستگی کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں کے درمیان تاریخی تعلقات موجود ہیں اور چین فلسطین کی سیاسی، اقتصادی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کیلیے امداد جاری رکھے گا۔

رام اللہ کے میئر موسیٰ حدید نے کہا کہ چین کی طرف سے دی گئی 8.32ملین امریکی ڈالر کی امداد میں سے7.7ملین ڈالر سڑکوں کی تعمیر پر خرچ کیے جائیں گے۔ معاہدے کے تحت مغربی کنارے کے شہر کو رنگ روڈ کے ذریعے دیگر علاقوں سے ملایا جائے گا، اس منصوبے پر 8 ملین امریکی ڈالر خرچ ہوں گے جو چین کی طرف سے بطور امداد دیے جائیں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔