نوجوان کرکٹرزکی عمدہ کارکردگی نے وقار یونس اور رمیزکا دل جیت لیا

نوجوان کرکٹرزجیت میں اپنا کردار ادا کرتے رہے تو مستقبل روشن ہوگا،رمیز راجہ

نوجوان کرکٹرزجیت میں اپنا کردار ادا کرتے رہے تو مستقبل روشن ہوگا،رمیز راجہ . فوٹو : فائل

قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقاریونس کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے نئے ٹیلنٹ کا انتخاب کرنے کا خطرہ مول لیا جب کہ سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ یہ ٹیم تعمیر نو کے عمل سے گزر رہی ہے۔

نوجوان کرکٹرز کی عمدہ کارکردگی نے وقاریونس کا دل جیت لیا، سابق ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے نئے ٹیلنٹ کا انتخاب کرنے کا خطرہ مول لیا، اس سے قبل سلیکٹرز ہچکچاہٹ کا شکار نظر آتے تھے، شاداب خان، حسن علی اور رومان رئیس کو موقع دینے کا فیصلہ درست ثابت ہوا، میں اپنے دور میں ہمیشہ نئے ٹیلنٹ کو آزمانے کی بات کرتا تھا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :بابر اعظم ٹاپ 30 میں شامل

سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ یہ ٹیم تعمیر نو کے عمل سے گزر رہی ہے، عماد وسیم، حسن علی، شاداب خان، بابر اعظم اور رومان رئیس جیسے نوجوان جیت میں اپنا کردار ادا کرتے رہے تو مستقبل روشن ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :شاداب خان نے اپنی پہلی ہی سیریز کو یادگار بنا لیا
Load Next Story