طالب علم سے زیادتی کے ملزمان کی گرفتاری کیلیے مظاہرہ

مختلف تنظیموں کی شرکت، دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں، انصاف کیا جائے، والد

اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والے میرپور بٹھورو کیرہائشی طالب علم قادر ملاح کے واقعے کے ملزمان گرفتار نہ ہونے کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ فوٹو: فائل

طالب علم کویونیورسٹی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار نہ ہونے اور ان کے ورثا کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے خلاف ورثا، فنکشنل لیگ ،نواز لیگ، جسقم آریسر، بشیر گروپ ملاح اتحاد، جست، ایس یو پی، ایس ٹی پی، عوامی تحریک سمیت مختلف تنظیموں کی جانب سے نعرے بازی اور دھرنا، مین روڈ بلاک۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈو جام یونیورسٹی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والے میرپور بٹھورو کیرہائشی طالب علم قادر ملاح کے واقعے کے ملزمان گرفتار نہ ہونے اور ان کی جانب سے ورثا کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے خلاف میرپور بٹھورو میں علی بندر چوک سے ریلی نکالی گئی اوردھرنا دے کر روڈ بلاک کردیا گیا۔




اس موقع پر متاثرہ طالب علم کے والد حبیب ملاح نے کہا کہ میرے بیٹے کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان امتیاز میندھرو، راجہ ویسر، سبحان بوہڑ اور شمشاد بلاولی کو پولیس نے ابھی تک گرفتار نہیں کیا ہے جبکہ ہمارے ساتھ نا انصافی کرنے والے ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔
Load Next Story