حکومت کا انسداد پولیو مہم کی تاریخوں کو پوشیدہ رکھنے کا فیصلہ

رضاکاروں کی جانوں کے تحفظ کیلیے مہم کی تشہیر پر پابندی عائد کردی گئی، وفاق کا صوبائی حکومتوں کو مکتوب ارسال.

متعلقہ پولیس افسران کواعتماد میں لیکر مہم شروع کی جائیگی، پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائیگا،ضلعی انتظامی افسران۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے کراچی سمیت صوبے میں انسدادپولیومہم کی تاریخوںکو پوشیدہ رکھنے کی ہدایت جاری کردیں جبکہ انسدادپولیومہم کی تشہیرپربھی پابندی عائدکردی ہے۔

وفاقی حکومت نے اپنے جاری مکتوب میںکہا ہے کہ کراچی سمیت صوبے میں آئندہ کی جانے والی انسداد پولیومہم شروع کرنے کافیصلہ کمشنر اورضلعی انتظامیہ کی صوابدید پرہوگا،وفاقی حکومت نے لکھے جانے والے مکتوب میںکہاہے کہ پولیورضاکاروںکی جانوںکوتحفظ فراہم کرنے کی غرض سے انسداد پولیومہم شروع کرنے کافیصلہ ضلعی انتظامیہ کی صوابدید پرہوگا، متعلقہ ضلعی انتظامیہ امن وامان کی صورتحال کویقینی بناتے ہوئے اپنے اپنے ضلع میںکسی بھی وقت انسدادپولیومہم شروع کرسکتی ہے۔


 



وفاقی حکومت کی تحریری ہدایت کے بعدکراچی کے ضلعی انتظامی افسران نے بتایاکہ نئے سال کی انسداد پولیومہم کومحفوظ بنانے کیلیے پہلے ضلع کی سطح پر جائزہ لیاجاتا ہے جس کے بعد متعلقہ پولیس افسران کواعتماد میں لیکر مہم شروع کی جائے گی اور پولیو مہم کے دوران پولیس اہلکاروںکو بھی تعینات کیا جائیگا، پولیومہم شروع کرنے سے قبل ای ڈی اوہیلتھ سے پولیومہم میں حصہ لینے والے رضاکاروں کی فہرست وصول کی جائے گی اوران رضاکاروں کااندراج متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں کیا جائے گا جبکہ عالمی ادارہ صحت اور یونیسف سرویلینس افسران بھی متعلقہ ضلع میں جانے سے قبل متعلقہ ڈٖپٹی کمشنر کو مطلع کرنے کے پابند ہوں گے،تاکہ وہ پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں پولیو مہم کی مانیٹرنگ کرسکے۔
Load Next Story